گورنر پنجاب کی تقرری کیلئے صدرکو ایک اور سمری ارسال کردی

وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب کی تقرری کیلئے صدر مملکت عارف علوی کو ایک اور سمری ارسال کر دی ہے۔
باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہوزیراعظم کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجی گئی نئی سمری میں بھی شیخ بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔نئی سمری میں وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے گورنر پنجاب کے لیے بلیغ الرحمان ہی موزوں شخصیت ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت 31 مئی تک گورنر کی تقرری کی توثیق کے پابند ہیں۔
واضح رہے کہ صدرمملکت نے گزشتہ روز وزیراعظم کو سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے سے متعلق سمری پر نظرثانی کی درخواست کی تھی جبکہ وزیراعظم کی جانب سے صدر کو جوابی خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بلیغ الرحمان ہی نئے گورنر پنجاب ہوں گے۔
