آسٹریلیا:10سال بعد کنزرویٹو پارٹی کی جیت،وزیراعظم کا حلف کل ہوگا

آسٹریلیا میں عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت آسٹریلین لیبر پارٹی نے ایک دہائی تک ملک پر حکومت کرنے والی کنزرویٹو پارٹی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انتخابات جیتنے والی جماعت لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے آئندہ وزیر اعظم انتھونی ایلبانیز کل پیر کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس الیکشن میں گزشتہ ایک دہائی سے اقتدار میں رہنے والے قدامت پسندوں کو شکست ہوئی اور انسٹھ سالہ ایلبانیز کی لیبر پارٹی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھری۔
ایلبانیز نے آج اتوار کے روز کہا کہ وہ آسٹریلیا میں سیاست کو بدل دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اب تحفظ ماحول کے حوالے سے اپنی سیاست بہت بہتر بنائے گا اور باقی ماندہ دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات بھی۔
انتخابی فتح کے خوشی میں رات گئے سڈنی میں جاری لیبر پارٹی کی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے گھر سے روانہ ہوتے وقت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انتھونی البانیز کا کہنا تھا کہ میں ملک کو متحد کرنا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ لوگ متحد ہونا چاہتے ہیں، وہ ہمارے مشترکہ مفادات کے مواقع اور مقاصد چاہتے ہیں اور اس کا شعور رکھتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں میں بہت تقسیم ہو چکی، لوگ اب ایک قوم بن کر ایک ہونا چاہتے ہیں اور میں اس سلسلے میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔
دوسری طرف قدامت پسند وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے بھی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے فتح پر انتھونی البانیز کو مبارک باد دی۔
