بھارت ، بنگلہ دیش : سیلاب سے لاکھوں متاثر، درجنوں ہلاک

بھارت اوربنگلہ دیش شیدید باشوں کے باعث آنیوالے سیلاب نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے.
جنوبی ایشیا کے دو ہمسایہ ممالک بھارت اور بنگلہ دیش میں شدید بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں آنے والے سیلابوں کے نتیجے میں لاکھوں شہری متاثر اور درجنوں ہلاک ہو گئے، جبکہ اب تک کم از کم ستاون افراد کی موت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ بنگلہ دیش کے شمال مشرق میں یہ تقریباﹰ دو دہائیوں میں آنے والے شدید ترین سیلاب ہیں، جن کی وجہ سے دو ملین باشندے سیلابی پانیوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں سیلابوں کے نتیجے میں دس جبکہ بھارت میں کم از کم سینتالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارتی ریاست آسام میں متاثرہ دیہات کی تعداد ہزاروں میں بنتی ہے۔
