بلوچستان میں 3دن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 177ہوگئی

بلوچستان میں
نے مختلف کارروائیوں کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ جس کے بعد تین دن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 177تک پہچ گئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، گزشتہ رات آپریشن کے دوران مزید 22 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ تین روز کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 177 ہوگئی۔
دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب مل رہا ہے، خواجہ آصف
سکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس نے مختلف جگہوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ، گوادر، پنجگور، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، تمپ اور پسنی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے ان کارروائیوں کے دوران خودکش بمباروں سمیت درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ گزشتہ 3 دن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 177 تک پہنچ گئی ہے۔
