پاکستان سمیت 19 ممالک غزہ بورڈ آف پیس میں شامل

پاکستان سمیت غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے والے دیگر ممالک کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قائم کیے گئے غزہ بورڈ آف پیس میں اب تک پاکستان سمیت 19 ممالک شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیہ، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بورڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ دنوں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے قائم غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ اس بورڈ کا مقصد غزہ کی بحالی سے متعلق امور کی نگرانی بتایا گیا ہے، تاہم اس کے چارٹر میں اس کے دائرۂ کار کو صرف غزہ تک محدود نہیں رکھا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا مختلف عالمی رہنماؤں پر زور دے رہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم اس بورڈ کا حصہ بنیں، جس کے لیے مستقل رکنیت کی فیس ایک ارب ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

Back to top button