ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے19 افراد ہلاک
ترکیہ کے شہراستنبول میں گزشتہ48 گھنٹوں کےدوران زہریلی شراب پینےسے19 افرادہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق درجنوں مزید افراد زہریلی شراب پینے سے بیمار ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔اس سے قبل خبررساں ایجنسی کی جانب سے24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی۔
استنبول کی انتظامیہ کے مطابق سال2024 میں زہریلی شراب پینےسے48 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حکام کےمطابق میتھانول ملی شراب ان ہلاکتوں کی وجہ بنی۔ میتھانول ملی شراب مختلف بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہےاوراسے پینے سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
ترک حکام کی جانب سےشراب پرٹیکس بڑھانےکےبعد سےنجی طور پرشراب کی تیاری میں اضافہ ہواہے جس کےبعد ترکیہ میں زہریلی شراب پینےسےہلاکتوں کے واقعات بڑھتےجارہےہیں۔