190ملین پاؤنڈ ریفرنس،مزید 2گواہوں کے بیانات پرجرح مکمل

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت،2گواہوں کے بیانات پرجرح مکمل ہوئی۔
سماعت کے دوران نیب کے مزید 2 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی، ریفرنس میں مجموعی طور پر 30 گواہوں کے بیانات ریکارڈ، 21 پر جرح مکمل ہوگئی، عدالت نے 31 مئی کو نیب کے مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔
ملزموں کی جانب سے سماعت معمول کے مطابق کرنے کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہوگئے، فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء ظہیر عباس چودھری، انتظار پنجوتھا، شعیب شاہین و دیگر پیش ہوئے۔

Back to top button