190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں طلب کیاتوضرور جاؤں گا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ نیب نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں طلب کیا تو ضرور جاؤں گا ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کشمیر میں جو ہوا اس سے کشمیریوں کو بہت دکھ پہنچا ہے۔ہم مقبوضہ کشمیر کا کیس لڑ رہے تھے اور ہمیں اپنا کیس لڑنا پڑ گیا۔کل جو لوگ راولپنڈی سے گرفتار کیئے گئے میری درخواست ہے ان کو چھوڑ دیا جائے۔میں نے کہا تھا کہ یکم مئی سے 20 جون حکومت کے لیے اہم ہیں۔رات جو کشمیریوں کو گھروں سے پکڑا گیا یہ بڑی زیادتی ہے۔حالت ان کی یہ ہے کہ کھاریاں میں یہ خواجہ سراوں سے مار کھاتے ہیں۔
شیخ رشید کاکہنا تھاکہ میں باہر گیا تھا تو ساری دنیا میں ان خواجہ سراوں کا چرچا ہے۔ہمارے تو یہ گھروں میں داخل ہوئے تھے اور پیسے، زیور اور بچے لے گئے ۔ہم خاموش ہیں کیونکہ کہ ہماری 30 جون تک بریک ہے۔اس بریک میں ہم سمجھتے ہیں کہ ان کو سہی مشورہ دیں۔،سہی مشورہ یہ ہے کہ کشمیریوں کو چھوڑ دیں، بھارت اس کا خوب فائدہ اٹھا رہا ہے۔
