190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، جج وکیل صفائی پر برہم، سماعت ملتوی

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف مقدمے میں آج بھی تفتیشی افسر پر جرح نہ ہوسکی، احتساب عدالت نےوکیل صفائی کی عدم حاضری برہمی کا اظہار اور آخری موقع دیتےہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

عمران خان اور بشری بی بی کےخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران وکیل عثمان گل علالت کےباعث عدالت پیش نہ ہوئے۔وکیل صفائی کی جانب سے آج کی سماعت ملتوی کرنےکی درخواست دائر اور منظور کرلی گئی۔

پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایاکہ نیب گواہ 23 ویں مرتبہ عدالت پیش ہورہے ہیں، وکلا صفائی اپنی جرح مکمل نہیں کررہے۔احتساب عدالت نےوکیل صفائی کےمعاون سے مکالمہ کیاکہ آپ کی درخواست پر ہائی کورٹ کی ڈائریکشن موجود ہےکہ ٹرائل جاری رکھاجائے۔عدالت نے ریمارکس دیےکہ عدالتی احکامات ک باوجود اب آپ تعاون نہیں کررہے۔

عدالت نے وکیل صفائی کی عدم حاضری برہمی کا اظہار اور آخری موقع دیتےہوئے سماعت کل بدھ تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز یا القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایاگیا ہےکہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کےدور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سےحکومت پاکستان کو بھیجےگئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینےکے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپےاور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔یہ کیس القادر یونیورسٹی کےلیے زمین کےمبینہ طور پر غیرقانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہےجس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کےخلاف منی لانڈرنگ کےکیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کےذریعے 140 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔

عمران خان پریہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سےطے پانے والے معاہدےسے متعلق حقائق چھپاکر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدےکے تحت موصول ہوئی تھی اور اسےقومی خزانے میں جمع کیا جاناتھا لیکن اسےبحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیاگیا۔

ہم آئینی عدالت بنا کر رہیں گے :  بلاول بھٹو زرداری

Back to top button