عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس 31 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت 31 مارچ کو مقرر کر دی ہے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کرے گا۔

عدالت پہلے ہی نیب کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سے جواب طلب کر چکی ہے، جبکہ نیب نے سزا معطلی کی درخواستوں کی قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض بھی اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنی سزاؤں کے خلاف معطلی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جبکہ احتساب عدالت نے 17 جنوری 2025 کو دونوں کو سزا سنائی تھی۔

Back to top button