190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کےلیے درخواستیں دائر

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے، 17 جنوری کو سزا ہوئی، 27 جنوری کو اپیل فائل کردی، 15 مئی کو سزا معطلی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی۔

وزیر داخلہ کا ایف آئی اے کو جعلی ادویات اور نان کسٹم اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم3

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب کیس لٹکانے کےلیے بار بار التواء مانگ رہا ہے،یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئیں۔

Back to top button