190ملین پاؤنڈ کیس : عمران خان گواہ پیش کرنے سے پیچھے ہٹ گئے

عمران خان  190ملین پاؤنڈ کیس میں گواہ پیش کرنے سے پیچھے ہٹ گئے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی۔

دوران سماعت عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیاگیا اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پیش ہوئیں جس دوران عمران خان نے عدالت میں جمع کرائے گئے 342 کے بیان میں ترمیم کر دی۔

بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر فریقین کےحتمی دلائل کےلیے 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

پارٹی قیادت "فرینڈلی اپوزیشن” ہونے کا تاثر کیوں دے رہی ہے : عمران خان

دوسری جانب بعد عمران خان نے پی ٹی آئی قیادت کو ’سب ٹھیک ہے‘ جیسا برتاؤ کرنےپر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت کو پھر خبردار کیا ہےکہ اگر ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا جاتا رہا تو وہ سول نافرمانی کی کال دیں گے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو توشہ خانہ کیس میں اہلیہ اور خود پر فرد جرم عائد کیے جانے کےبعد اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران کیےگئے تشدد پر عوامی اعتراف اور احتساب کے فقدان پر مایوسی کا اظہار کیا۔

عمران خان نے پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ انہوں نے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں پوری قوت کے ساتھ نہیں اٹھایا جب کہ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ان بیانات پر بھی ناراضی کا اظہار کیا جن میں ’سب ٹھیک ہے‘ کا تاثر دیاگیا ہے۔

Back to top button