190 ملین پاؤنڈ کیس: سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزامعطلی کی درخواست جلد مقررکرنے کے لیےمتفرق درخواست دائرکردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں عمران خان نےمؤقف اختیارکیا کہ 24 مارچ کو سزامعطلی کا کیس سماعت کے لیے مقررتھا مگرمرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے۔

کینالز کے معاملے پر اتفاق رائے سے عمل ہوگا : رانا ثناء اللہ

 

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی سزامعطلی کی درخواست مرکزی اپیل کےساتھ عید سےقبل مقرر کی جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں وفاق اورچیئرمین نیب کوفریق بنایا گیا ہے۔

Back to top button