190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا

احتساب عدالت کےجج  نےکہا ہےکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاؤنڈریفرنس فیصلہ ابھی لکھا جارہا ہے۔

احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دونوں جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہے لیکن مذاکرات کا نتیجہ ایک دن میں نہیں نکل سکتا: شوکت یوسفزئی

 

پیر کےروز احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے وکلا کو آگاہ کیا کہ کیس کا فیصلہ لکھ رہے ہیں تھوڑی دیر تک فیصلے کی نئی تاریخ بتا دیں گے۔

واضح رہےکہ احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پرفیصلہ محفوظ کیا تھا اور 23 دسمبرکو یفرنس کا فیصلہ سنانےکی تاریخ مقررکی تھی مگر گزشتہ روز یہ خبر سامنےآئی تھی کے کیس کا فیصلہ 23 دسمبر کو نہیں سنایا جائیگا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف محفوظ شدہ فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید رانا نے کی، دوران سماعت وکیل خالد چوہدری نےجج سےاستفسار کیا کہ ہم توقع کر رہے ہیں آج فیصلہ آئے گا۔

فاضل جج نے ریمارکس دیےکہ فیصلہ تو آج نہیں آئے گا کیوں کہ چھٹیاں آرہی ہیں اور ہائی کورٹ کا کورس بھی ہے، نئی تاریخ بعد میں بتائیں گے۔

یاد رہےکہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننےکے بعد 18 دسمبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےامید ظاہر کی انصاف پر مبنی فیصلہ آیا تو بانی سے یہ کیس ختم ہوجائے گا۔

خیال رہےکہ 6 جنوری 2024 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سمیت ریفرنس کے 6 شریک ملزمان کو اشتہاری اور مفرور مجرم قرار دے دیا تھا۔

عدالت کی جانب سےملک ریاض، ان کے بیٹے علی ریاض ملک، فرحت شہزادی، ضیا الاسلام، شہزاد اکبر، زلفی بخاری کو اشتہاری اورمفرور قرار دیا گیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا۔

احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے وکلا کو آگاہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاؤنڈریفرنس کا فیصلہ اب 6 جنوری کو سنایا جائیگا۔

Back to top button