190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس ہے : وفاقی وزراء

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے عمران خان کےخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہےجس میں اربوں روپے کا ڈاکہ مارا گیا جس سے راہ فرار اختیار نہیں کی جاسکتی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاکہ وکیل صفائی بےگناہی کے ثبوت نہیں پیش کرسکے اور نہ کرپشن کا خاطر خواہ جواب دیاگیا،چند دنوں سے گھناؤنے جرم کو مذہب کارڈ کے پیچھےچھپانے کی کوشش کی گئی،کیس کو سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔

وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان عدالت میں ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکے۔یہ پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس تھا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کیس کے اندر مذہب کارڈ کا استعمال کیاگیا۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی طرف سے وصول ہونےوالی ضبط شدہ رقم سے لاہور میں گھر بنایا۔ القادر ٹرسٹ بلیک منی کو وائٹ کرنے کےلیے بنایا گیا۔انہیں ثابت کرنا ہوگاکہ یہ بند لفافہ کابینہ میں نہیں لےکر گئے تھے اور لاہور میں اس پیسے سے گھر نہیں بنایا گیا۔جس شخص سے پیسہ لیاگیا اسی کو واپس کر دیا گیا۔ سنائی گئی سزا میرٹ پر ہے۔یہ اپنی بےگناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اس کیس میں کرپشن ، رشوت اور اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ ڈیفنس کونسل نے سیاسی طور پر اس کیس کو لڑا۔ فیصلےمیں کہا گیا ہےکہ وکیل صفائی بےگناہی کے ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ پراسکیوشن کی طرف سے رشوت کے ثبوتوں کا جواب بھی نہیں دےسکے۔قانونی لوازمات پورے کرتےہوئے سزا سنائی گئی۔رشوت،کرپشن اور ڈاکا ثابت ہو چکا ہے۔

عطا تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی ہرجگہ مذہب کارڈ اور ریاست مدینہ کا نام استعمال کرتی ہے،ان سب چیزوں کو ایک طرف رکھ کر قانونی طور پر جواب دیاجائے، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سب سے بڑا ڈاکہ ہےجس سے راہ فرار نہیں اختیار کی جا سکتی۔

وزیر اطلاعات کاکہنا تھاکہ آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے،یہ ملکی تاریخ کا سب سےبڑا فیصل ہے،پی ٹی آئی کو اپیل کا حق حاصل ہےلیکن اس سے قبل یہ ثابت کرناہوگا کہ کرپشن نہیں کی۔

ان کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی مذہب کو اپنی کرپشن،گھناؤنے جرائم کو چھپانے کےلیے استعمال نہ کرے،سزا بالکل قانون اور ثبوت کےمطابق ہے،آج کےبعد پاکستان میں اتنی میگا کرپشن کرتےہوئے کئی بار سوچا جائےگا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے فیصلےپر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بند لفافے میں ایک دستاویز لائی گئی،ہر معاملےکو سیاست سے جوڑنا درست نہیں۔

انہوں نےکہاکہ ٹرائل کورٹ نے فیصلےمیں بڑے تحمل کا مظاہرہ کیا،شہزاد اکبر نے کہا یہ ایک خفیہ معاہدہ تھا،غیر قانونی طور پر وطن سے بھیجا گیا پیسہ عوام کا ہوتا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہاکہ ہرچیز کو سیاست سے جوڑنا غیرمناسب ہے، یہ کریمنل کیس تھا،ملکوں کے نظام آئین،ضابطے اور قانون کےتحت چلتے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ بند لفافےمیں ایک دستاویز لائی گئی،شہزاد اکبر صاحب نےکہا یہ ایک خفیہ معاہدہ ہے،کہاگیا یہ معاہدہ کریں گےتو 190 ملین پاؤنڈ حکومت پاکستان کو منتقل کردی جائےگی،یہ جانتے ہوئے اپروول لی گئی کہ یہ رقم حکومت پاکستان کو نہیں آرہی۔

اعظم نذیر تارڑ نےکہاکہ نیشنل کرائم ایجنسی کو بتایا گیا یہ سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ ہے۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14 اور اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا

یاد رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتےہوئے 14 سال اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی،جس کےبعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

Back to top button