190ملین پاونڈ ریفرنس:عمران خان اوربشریٰ بی بی نے342 کا بیان ریکارڈ کرادیا

بانی پی ٹی  آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف190 ملین پاؤنڈ ریفرنس آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔342کابیان ریکارڈ کرادیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر طویل سماعت ہوئی اور احتساب عدالت کےجج ناصرجاوید رانا نے سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان بانی  کوکمرہ عدالت میں پیش کیا گیا اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی10سماعتوں کےبعد آج عدالت پیش ہوئیں۔

عدالت نےبشریٰ بی بی کےحاضرہونےپرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔عمران خان اوربشریٰ بی بی نے342کےسوال نامےکےجواب ریکارڈ کرادیے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نےاپنےدفاع میں گواہ پیش کیےجانے سےمتعلق عدالت کو آگاہ کیا جبکہ بشریٰ بی بی نےعدالت کو بتایا کہ وہ کوئی گواہ پیش نہیں کرناچاہتیں۔

عدالت نے190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پرسماعت12 دسمبرتک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہیں کی گئی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کےوارنٹ معطل کردیئے۔

 جبکہ 190 ملین پاؤنڈزریفرنس میں ملزمان نے342 کے سوالنامے کے جواب داخل کرادیے۔

اڈیالہ جیل میں خصوصی جج سینٹرل شاہ رخ نے بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ2 کیس کی سماعت کی جس میں ملزمان پرآج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔بشریٰ بی بی3ہفتوں کے بعد عدالت پیش ہوئیں۔

عدالت نےملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت12 دسمبرتک ملتوی کردی جبکہ بشریٰ بی بی کی پیشی کےبعد وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کردیے۔

ملزمان کی استدعا پرایف ائی اےدریافت کی رپورٹ کی نقول فراہم کردی گئیں۔

اُدھر190ملین پاؤنڈریفرنس میں ملزمان نےعدالت میں342کے سوالناموں کے جواب داخل کرا دیے۔جس کے بعد سماعت کو12 دسمبر تک ملتوی کردیا گیا۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کےجج ناصر جاویدرانانےاڈیالہ جیل میں کی تھی۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی  کے ضمانت کے بعد عدالت پیش نہ ہونے پر عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔

Back to top button