190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصلے کی تاریخ پھر تبدیل اب فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے، اب ریفرنس کا فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جائےگا۔

عدالتی عملے کاکہنا ہےکہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائےگا۔

عدالتی عملےنے پی ٹی آئی کے وکلا اور نیب پراسکیوٹر کو بھی فیصلے کی نئی تاریخ سے آگاہ کردیا ہے۔

یادرہےکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کورس اور چھٹیوں کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئےکہا تھاکہ کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائےگا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کےبعد 18 دسمبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

مطالبات پورے نہ ہوئے تو مذاکرات ختم بھی ہوسکتے ہیں : حامد رضا

 

واضح رہے کہ یہ کیس القادر یونیورسٹی کےلیے زمین کے مبینہ طور پر غیرقانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کےکیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیرقانونی فائدہ حاصل کیاگیا۔

عمران خان پر یہ بھی الزام ہےکہ انہوں نے اس حوالے سےطے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کےتحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جاناتھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیاگیا۔

Back to top button