ویمنزایشیا کپ:تھائی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو4وکٹوں شکست

ویمنز ایشیا کپ میں تھائی لینڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو4وکٹوں سے ہراکراپ سیٹ کردیا۔
بنگلا دیش میں جاری ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 13ویں پوزیشن پر موجود تھائی کی ٹیم نے رینکنگ ٹیبل پرنمبر 6 پاکستانی ویمن ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دی۔
قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 116 اسکورکیا۔ سدرہ امین 64 گیندوں پر56 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔منیبا علی نے 15 اور ندا ڈار نے 12 رنزبنائے۔
پاکستانی ٹیم کے 116 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ ویمنز نے ایک بال پہلے 6وکٹ کے نقصان پرہدف حاصل کرکے جیت اپنے نام کی ۔ طوبی اور ندا نے دودو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جن میں یہ اس کی پہلی ناکامی ہے۔ جبکہ تھائی لینڈ نے اس ایشیا ویمنز کپ میں پہلی بار فتح اپنے نام کی ہے۔
