2ٹینس کورٹ کےرقبےکےبرابرقلعہ چھوٹاملک قرار

نارتھ سی میں واقع 2ٹینس کورٹ کے رقبے کے برابر خود ساختہ ملک پرنسپلٹی آف سی لینڈ کہلاتا ہے جو برطانیہ کی ساحلی حد کے اندر واقع ہے۔1967 میں سابق برطانوی فوجی روئے بیٹس نے اس قلعے پر اپنا جھنڈا لہرا کر اس کا نام سی لینڈ رکھا اور برطانیہ 6 دہائیوں میں اب تک یہ قبضہ ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔روئے بیٹس کے بیٹے مائیکل بیٹس کے مطابق یہ علامتی آزادی ہے۔اس قلعے کی تعمیر دوسری جنگ عظیم کے دوران 1943 میں ہوئی جس کا مقصد یہ تھا کہ برطانیہ جرمن بحریہ کو اپنے پانیوں سے دور رکھ سکے اور وہاں 150 فوجی تعینات کیے گئے۔

Back to top button