زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان کےزرمبادلہ کے ذخائر میں1ہفتے کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرکااضافہ،15 ارب 92 کروڑ 57  لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے 21 فروری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت اضافے کے بعد مجموعی ذخائر 15 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے  ذخائر 11 ارب 22 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 70 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

Back to top button