پاکستان کی 2فلموں نے عالمی ایوارڈ نام کرلئے

پاکستانی سینما اور فلم انڈسٹری کے لئے مزید خوشخبریاں آگئی، سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ اور صائم صادق کی ’جوائے لینڈ‘ سمیت سجل علی کی ادکاری سے مزین فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔
پاکستانی فلموں اور فنکاروں نے یہ ایوارڈ چار روزہ موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں جیتے ہیں۔
فیسٹیول جیوری کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق فلم ’جوائے لینڈ‘ نے چار ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں جن میں بیسٹ انٹرنیشنل فیچر، بیسٹ اسکرین پلے، بیسٹ ساؤنڈ ڈیزائن اور بیسٹ ایکٹر (فیمیل) شامل ہیں۔
ایوارڈ کی برسات میں سجل علی بھی پیچھے نہ رہیں اور جمائما خان کی رومینٹک کامیڈی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کو بیسٹ کاسٹ کا جیوری پرائز ملا ہے۔
کینیڈین فلم فیسٹیول میں کینیڈا، امریکا، برطانیہ، انڈیا، پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال اور کریبین کی فلمیں پیش کی گئی تھیں۔
