2میچزکی پابندی،ٹیکنیکل کمیٹی نےفخر زمان کی اپیل مسترد کردی

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے لاہور قلندر کے فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی۔
گزشتہ دنوں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران میچ ریفری روشن ماہنامہ نے گیند کی حالت تبدیل کرنے پر فخر زمان پر 2 میچز کی پابندی عائد کی تھی۔
فخر زمان کو لیول تھری افینس کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جس کے بعد فخرزمان نے میچ ریفری کے فیصلے پر پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کو اپیل کی تھی۔
تاہم پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی ہے اور میچ ریفری روشن ماہنامہ کا فیصلہ برقرار ہے۔
پی سی بی کے مطابق 3 رکنی ٹیکنیکل کمیٹی نے اپیل کی سماعت کی اور فریقین کا مؤقف سنا۔ پروفیسر جاوید ملک ڈاکٹر ممریز نقشبندی اور سید علی نقی نے اپیل کی سماعت کی۔
