2پاکستانی جہازوں کوآبنائےہرمزسےگزرنےکی اجازت مل گئی

ایران نے دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی۔

شپنگ ذرائع کے مطابق  پی این ایس سی جہاز ملتان اور چارٹرجہاز پی الیکی آبنائے ہرمز سے باہر نکل آئے۔

شپنگ ذرائع نے بتایاکہ چارٹر جہاز پی الیکی میں ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل لدا ہے اور دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔

دونوں جہاز جنگ شروع ہونے کے بعد ایک ماہ سے خلیج فارس سے پھنسے تھے، دونوں جہازوں نے کل خلیجی ممالک کے قریب سے ہرمز کا سفر شروع کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آبنائے ہرمز سے پاکستانی جہاز گزر کر آئے ہیں اور ایران نے خصوصی اجازت دی تھی۔

Back to top button