بھکر،دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید،3 زخمی

پنجاب کے ضلع بھکر میں داجل چیک پوسٹ  پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید  اور  3  زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کے مطابق پنجاب کو خیبرپختونخوا  سے ملانے والے دریا کے پل پر واقع پنجاب پولیس کی داجل چیک پوسٹ پر افطار کے وقت حملہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت ایک شہری بھی زخمی ہوئے۔

ڈی پی او کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار فہیم اورشہباز شہید ہوگئے جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

ڈپٹی کمشنر احسان علی کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور  حملے کے بارے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Back to top button