ہمارے 20 لوگوں کو ٹرمپ کی حلف برداری کے دعوت نامے ملے ہیں، سلمان اکرم کا دعویٰ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے دعوت نامے ہمارے 20 لوگوں کو موصول ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے۔
صحافیوں کے اس سوال پر کہ کیا عمران خان یا پی ٹی آئی کےکسی عہدیدار کو دعوت نامہ آیا ہے؟ سلمان اکرم راجہ نے جواب دیاکہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں نہیں جارہے لیکن ہمارے لوگ جا رہے ہیں۔
پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
مذاکرات کےحوالے سے سلمان اکرم کا کہنا تھاکہ ہم نے دو کمیشن بنانےکا مطالبہ کیا ہے،ہمارے لوگوں کی ضمانت کی جائے اور سب قانون کےمطابق ہو، حکومت ایک نوٹی فکیشن سے اس پر عمل درآمد کر سکتی ہے،اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئےتو پھر آگے دیکھیں گے۔
