اٹلی میں 2000سال قبل کامقبرہ دریافت

اٹلی کے نیپلز میں ایک مقبرہ دریافت ہوا ہے جو کہ تقریباً 2,000 سال پرانا ہے اور قدیم رومی دور سے تعلق رکھتا ہے۔حال ہی میں شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کو اپ ڈیٹ کے دوران کاشت شدہ اراضی کے اندر ایک مقبرہ دریافت ہوا۔ ابتدائی معائنے سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ مقبرہ تقریباً 2,000 سال پرانا ہے۔

مقبرے کے داخلی دروازے کو ٹف سلیب کے ساتھ سیل کیا گیا تھا۔ اندر داخل ہونے پر مقبرے کی دیواروں پر سجاوٹ کے طور پر شاندار آرٹ کا انکشاف ہوا۔ ان آرٹس میں تین سروں والے کتے، سربیرس کی ایک قابل ذکر نمائندگی ہے جس کی وجہ سے اس مقبرے کو ‘سربیرس کا مقبرہ’ کہا جاتا ہے۔

Back to top button