حج2027کیلئے2لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی

آئندہ سال حج 2026 کے لیے اب تک 2 لاکھ پاکستانی عازمین نے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے، اور عازمین گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن بھی کر سکتے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا کرنا ضروری نہیں، تاہم قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔ صرف وہی افراد حج 2026 کے لیے اہل تصور کیے جائیں گے جنہوں نے مقررہ وقت میں رجسٹریشن مکمل کی ہو۔
رجسٹریشن کے بعد عازمین کو اختیار ہوگا کہ وہ سرکاری یا نجی حج اسکیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ حج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط بعد میں حج پالیسی کے تحت جاری کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق یہ رجسٹریشن حکومتِ سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔ رجسٹریشن مکمل ہونے پر اعداد و شمار سعودی حکام کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے، جس کی بنیاد پر حج کوٹہ مختص کیا جائے گا۔
