ڈیلی میل نے شہبازشریف سے الزامات پر معافی مانگ لی

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے  سیلاب زدگان سے متعلق اپنے الزامات پر معافی مانگ لی۔

برطانوی جریدے نے 14 جولائی 2019 کو اپنے آرٹیکل میں الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے سیلاب زدگان کے فنڈز میں چوری کی۔

ڈیلی میل کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شہباز شریف کے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی، قومی احتساب بیورو نے کہا تھا کہ چوری ہونے والی رقم میں ڈی ایف آئی ڈی کی سیلاب زدگان کیلئے دی گئی گرانٹ بھی شامل تھی۔

جس کے بعداب ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ قبول کرتے ہیں کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا، شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں۔

Back to top button