الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف پانچ کیس ڈی لسٹ کر دیئے

چیئرمین پی ٹی آئی کے عمران خان کے خلاف پانچ کیسز کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 13 دسمبر کے لیے عمران خان کے خلاف 5 کیس ڈی لسٹ کر دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکشن روکنے کا کیس، عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق 2 کیس اور عمران خان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق بھی کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیسز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیے گیے، 13 دسمبر کے ڈی لسٹ ہونے والے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہوگی۔

Back to top button