2025 تک لینڈ لائن فون ختم ہو جائے گا

لینڈ لائن فون 2025 تک دنیا سے ختم ہو جائے گا ، تمام گھروں ، دفاتر اور پبلک مقامات پر انٹرنیٹ کی ضرورت لازمی ہوگی ، برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ لینڈ لائن فونز ختم کر کے ڈیجیٹل سوئچ اوور میں تبدیلی ٹیلی کام انڈسٹری کی طرف سے کی جا رہی ہے۔ یہ ڈیجیٹل سوئچ اووربزرگ افراد کے لیے کسی ڈروانے خواب سے کم نہیں ہوگا جو موبائل ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

2025 کے بعد جن لوگوں کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے انہیں انجنئیر کی ضرورت پڑے گی تاکہ وہ ان کے گھر میں سیٹ اپ کر سکیں اور جن کے پاس پرانے فون ہیں انہیں نیا ہینڈ سیٹ خریدنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ اپ گریڈ دیگر سروسز کو بھی متاثر کرے گا۔برطانوی ماہر کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کے 75 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو انٹرنیت کا استعمال نہیں آتا جو کہ مستقبل میں بڑا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
واچ ڈاگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1.5 ملین گھروں کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے، جبکہ بہت سے لوگ اپنے موبائل فون پر صرف وائرلس سروس کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں اور تقریبا پانچ لاکھ گھروں کے پاس موبائل ہی موجود نہیں ہے۔مواصلاتی نظام کا مکمل طور پر انٹر نیٹ پر منتقل ہونا دیگر مسائل کو بھی جنم دے گا، بجلی کی کمی یا انٹرنیٹ کی بندش آپسی رابطے کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔
کمپنینز کا کہنا ہے کہ ایسے منصوبے پر عمل کرنے سے پہلے ٹیلی کام ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام گھروں کو ہنگامی صورتحال کے لیے الگ نظام فراہم کریں۔
