2025 طالبان رجیم کے لیے عالمی تنہائی کا سال قرار

افغان مبصرین نے 2025 کو طالبان رجیم کے لیے عالمی تنہائی اور سفارتی ناکامیوں کا سال قرار دے دیا ہے۔

افغان مبصر نصیر احمد اندیشہ کے مطابق افغان طالبان رجیم نے نہ صرف اپنے اتحادیوں کو کھو دیا ہے بلکہ اپنی ساکھ اور بین الاقوامی جواز بھی متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک پاکستان، ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر سینئر طالبان کمانڈرز کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔

نصیر احمد اندیشہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ نہیں کر سکتی۔

Back to top button