سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، مختلف شہروں سے 5 دہشتگرد گرفتار

پنجاب کی انسداد دہشتگردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ سے 5 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا جبکہ ان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عبدالصمد، سہیل ، علی رحمان ظریف، نورعباس کے نام سے ہوئی، ان سے دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ ، دستی بم برآمد ہوئے۔

دہشت گردوں کے خلاف چار مقدمات درج کرلیے گئے اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

رواں ہفتے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ 452 کومبنگ آپریشن کیے گئے جن کے دوران 208 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 138 مقدمات درج کیے گئے، کارروائیوں کے دوران 22 ہزار 8 سو افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Back to top button