ایران،مسافربس کے حادثے میں 21افراد جاں بحق،35زخمی

ایران کے شہر کاور میں مسافربس کے حادثے کےدوران 21ہزار جان کی بازی ہار گئے جبکہ 35افراد شدید زخمی ہوئے۔
ایران کے شہر کاور کے قریب ایک المناک ٹریفک حادثے کے باعث فضاء سوگوار ہو گئی ہے، جہاں قیمتی انسانی جانوں کا بڑا نقصان ہوا۔
رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں متاثرہ بس کو ایک پہاڑی سڑک پر الٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جو حادثے کی شدت کی غمازی کرتی ہے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ایران میں ٹریفک حادثات کی شرح خطرناک حد تک بلند ہے۔ صرف گزشتہ ایک سال کے دوران سڑک حادثات میں تقریباً 20 ہزار افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
حکومت نے اس افسوسناک واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مذکورہ بس کہاں سے روانہ ہوئی اور اس کا منزلِ مقصود کیا تھا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
