عمران خان کی عدالت پیشی،7عبوری ضمانتوں میں سے2پراعتراض عائد

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام ہائیکورٹ پیش ہو گئے۔عمران خان نے 7مقدمات میں درخواست ضمانت دائرکردی جس میں 2پررجسٹرارآفس نے اعتراض عائد کردیا۔
رجسٹرار آفس نے کہا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا ، ٹرائل کورٹ سے پہلے ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے۔عمران خان کا قافلہ عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔
قبل ازیں عمران خان کے قافلے کو اسلام آباد پولیس اسکواڈ نے حصار میں لے کر قافلے میں شامل درجنوں گاڑیوں کو روک لیا۔
اسلام آباد پولیس نے غلام سرور خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا جن میں عمران خان کا آفیشل فوٹو گرافر نعمان جی بھی شامل ہے۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فریقین کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکا جائے
