روڈا کا فلیگ شپ رہائشی منصوبہ چہار باغ ترقی کی راہ پر گامزن

ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا فلیگ شپ رہائشی منصوبہ چہار باغ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر روڈا عمران امین کا کہنا ہے کہ چہار باغ منصوبہ اپنے مقررہ وقت سے پہلے ہی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔منصوبے کو 18 ماہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ، جس کے پیش نظر مارچ 2024 تک منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا جبکہ رواں سال دسمبر میں خریداروں کو قبضہ دے دیا جائے گا تاکہ وہ تعمیرات کو شروع کر سکیں۔

سی ای او روڈا عمران امین کا مزید کہنا تھا کہ چہار باغ منصوبے میں ، ہسپتال ، سکول، کالج یونیورسٹی، کونڈومینئم، کمیونٹی سنٹرز اور کمرشل مارکیٹ تعمیر کی جائیں گی۔منصوبہ بہترین طرز زندگی فراہم کرے گا ۔منصوبے میں شہر کی سب سے وسیع روڈز تعمیر کی جائیں گی۔چہار باغ کی مین بلیوارڈ 200 فیٹ جبکہ دیگر تمام سڑکیں 60 فیٹ ہوں گی۔منصوبے میں گرین بیلٹس اور پارکس کی صورت میں 56 فیصد گرین کوور دیا جائے گا۔

Back to top button