روڈا کاماحولیاتی سروے کا پہلا ڈرافٹ مکمل

ریورفرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ماحولیاتی سروے کا پہلا ڈرافٹ مکمل کر لیاہے۔ روڈا انڈسٹریل زون میں 550 کے قریب انڈسٹری میں سے ایک کے پاس بھی ای پی اے کی این او سی موجود نہیں۔ سروے میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ روڈا انڈسٹریل رون میں 50 فیصد سٹیل انڈسٹری کام کر رہی ہے۔

ڈائریکٹر انوائرمنٹ نادیہ طاہر کے مطابق سروے میں تمام انڈسٹری ، ماحولیاتی اثرات ، کاربن ایمشن ، زیر زمین پانی کا استعمال ، سیوریج ، انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانی کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے انڈسٹری کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر انوائرمنٹ نادیہ طاہر کا کہنا تھا کہ پنجاب سمال انڈسٹری اور ورلڈ بینک کے تعاون سے آلودگی کے خاتمے پر تعمیل کرنے والی انڈسٹری کو 1 کروڑ تک کا معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔روڈا شہریوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر اور ماحول دوست منصوبوں سے بہترین طرز زندگی فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔

Back to top button