روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 23 پیسے کا اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 23 پیسے کا اضافہ ہوا۔
حالیہ تبدیلی کے بعد ڈالر کی قدر بڑھ کر 176.39 روپے ہو گئی ہے،انٹربینک مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں میں سے سعودی ریال کی قدر 47.01، اماراتی درہم 48.02، برطانوی پاؤنڈ 237.42، عمانی ریال 458.75، بحرینی دینار 467.89 اور کویتی دینار کا شرح تبادلہ 582.54 روپے رہا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کا بڑا اضافہ
جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.4 اور قیمت فروخت 177.7، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.6 اور قیمت فروخت 47.3، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.4 اور قیمت فروخت 49.1 روپے رہی۔
