نواز شریف سے پارٹی سنبھالنے کی دوبارہ درخواست کر دی

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مریم نواز اور شہباز شریف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کی قیادت سنبھالنے کی درخواست کر دی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے لاہور میں پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے شہباز شریف اور مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ شہباز شریف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مریم نواز پنجاب کے عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی کوشش میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت شہباز شریف بطور وزیراعظم مصروف ہیں، ان کے مطابق یہ فیصلہ ہوا ہے کہ پارٹی کو ایک نئے ولولے اور جذبے کے ساتھ آگے لے کر جانا ہے۔

Back to top button