24گھنٹوں کے دوران غزہ میں ملبے سے 160سےزائد لاشیں برآمد

غزہ میں عارضی جنگ بندی ہونے پر 24گھنٹوں کے دوران عمارتوں کے ملبے سے 160سے زائد لاشیں برآمد ہوئیں۔مزید 6ہزار سےزائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کاخدشہ ظاہر کیاگیا ہے ۔
فلسطینی حکام کےمطابق 7اکتوبر سےابتک اسرائیلی جارحیت سے 15ہزارسےزائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں 6ہزار 150بچے اور 4ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔
