ملک بھر میں بارشوں سے 245 اموات، 854 مکانات تباہ، گلگت جانے سے گریز کی ہدایت

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے نتیجے میں 26 جون سے اب تک 245 افراد جاں بحق اور 602 زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابقپنجاب میں سب سے زیادہ 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 470 زخمی ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں 59 افراد جاں بحق اور 73 زخمی ہوئے، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہلاکتیں اور 2 زخمی شامل ہیں۔
سندھ میں 24 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ، بلوچستان میں 16 ہلاکتیں اور 4 افراد زخمی۔ ، آزاد کشمیر میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ، اسلام آباد میں اب تک 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 مزید افراد زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث اب تک 854 مکانات مکمل یا جزوی طور پر منہدم ہو چکے ہیں۔
208 مویشی ہلاک ہوئے۔
دیامر میں سیلابی صورتحال: ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ، 200 سیاح ریسکیو
جاں بحق ہونے والوں میں 83 مرد، 44 خواتین، اور 118 بچے شامل ہیں۔
زخمیوں میں 232 مرد، 168 خواتین، اور 202 بچے شامل ہیں۔
اموات کی زیادہ تر وجوہات میں مکانات گرنا، ڈوبنا، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بابوسر سے بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر سیاحوں کو گلگت بلتستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
