کرونا سے مزید 25 افراد جاں بحق، 1122 نئے کیسز

ملک بھر میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 142 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1122 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 25 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، اس کے علاوہ 1186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
