شادی کیلئے25سے26سال کی عمربہترین قرار

محققین کے مطابق اگر آپ شادی کرنا چاہتے ہیں تو کم از کم اچھی دماغی صحت کے لیے25 سے 26 سال کی عمر بہترین ہے، اس کے بعد تنہائی کا احساس تیزی سے بڑھتا ہے اور ڈپریشن کا سامنا ہوسکتا ہے۔
سوئٹزر لینڈ کی زیورخ یونیورسٹی کی تحقیق میں 17 ہزار سے زائد جوان افراد پر ہونے والی 3 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔
ان تحقیقی رپورٹس کے آغاز پر ان افراد کی عمر 16 سال تھی اور ان کی دماغی صحت کا جائزہ 30 سال کے قریب تک لیا گیا۔
تحقیق میں دریافتک یا گیا کہ ایک مخصوص عمر کے بعد شادی سے دوری کے نتیجے میں زندگی پر اطمینان متاثر ہوتا ہے، تنہائی اور ڈپریشن کی علامات کا سامنا ہوسکتا ہے اور ہر گزرتے برس کے ساتھ یہ بدترین ہو جاتا ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 16 یا 17 کی عمر میں کنوارے افراد کی دماغی صحت بہت اچھی ہوتی ہے اور خوشی کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔
18 سال کی عمر میں تنہا افراد کے اندر زندگی سے متعلق اطمینان گھٹنے لگتا ہے، مگر یہ کوئی خاص نہیں ہوتا۔
19 سال کی عمر میں تنہائی زیادہ محسوس ہونے لگتی ہے اور ہر گزرتے سال کے ساتھ یہ احساس بڑھنے لگتا ہے۔
اگر شادی نہ ہو تو 24 سال کی عمر کے بعد دماغی صحت کی تنزلی کا عمل تیز ہوتا ہے بلکہ نمایاں ہو جاتا ہے۔
