26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج، وارنٹ جاری

راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی۔
26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے اور ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
PTI کے اندرونی اختلافات میں شدت آگئی،علیمہ خان کے انٹرویو پر شاندانہ گلزار کا سخت ردعمل
سینئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کی قیادت میں پراسیکیوشن نے استثنیٰ کی درخواست کے خلاف دلائل دیے اور کہا کہ جان بوجھ کر عدالتی کارروائی میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، اس لیے درخواست خارج کی جائے۔
عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ پولیس کو ورانٹ پر عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
