حماس کا حملہ اسرائیلی انٹیلی جنس کی بدترین ناکامی قرار

حماس کے اسرائیل پر ’’سرپرائز حملے‘‘ کو دنیا کی طاقتور ترین خفیہ ایجنسی کی بدترین انٹیلی جنس ناکامی قرار دیا جارہا ہے۔فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل اور غزہ پٹی کے درمیان ہائی پروفائل سکیورٹی کی حامل قلعہ بند سرحد کو عبور کرکے اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ اس حملے کے دوران اسرائیل پر کم از کم پانچ ہزار راکٹ داغے گئے۔

متعدد فلسطینی مزاحمت کار اسرائیل میں داخل ہوگئے جہاں انکی سڑکوں اور گلیوں میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں ہورہی ہیں۔ حماس نے 57 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا ہے جبکہ متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا اور کئی ٹینکس بھی تباہ کردیے ہیں۔

Back to top button