26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ دائر درخواست میں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

محمد انس نامی شہری نے وکیل عدنان خان کےذریعے درخواست دائر کرتےہوئے سپریم کورٹ سے 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینےکی استدعا کی۔

26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواست میں وفاق کو فریق بناتے ہوئےکہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو عدالتی امورپر تجاویز دینےکا اختیار نہیں ہے۔

درخواست گزار نے 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا اعلان

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کے ذریعے چیف جسٹس کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے۔ ترمیم کےبعد چیف جسٹس کی تعیناتی حکومت وقت کےپاس چلی گئی ہے۔ اسی طرح ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی ہیت کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہےکہ 26 ویں آئینی ترمیم کو بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کےمنافی قرار دے کر کالعدم قرار دیاجائے۔

Back to top button