26ویں آئینی ترمیم: وفاقی حکومت کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

وفاقی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم میں بہتری کے لیے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو دعوت دی کہ وہ آئیں، بیٹھ کر بات کریں اور بتائیں کہ ترمیم میں کیا بہتری لائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا "ہم کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں۔”
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ صرف ماحول گرم کرنے، نعرے بازی کرنے یا کاغذ پھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، مسائل کا حل صرف بات چیت سے ممکن ہے۔
ہر صورت عمران خان کی رہائی یقینی بنائیں گے، بیرسٹر گوہر
انہوں نے وضاحت کی کہ 26ویں ترمیم کا مقصد عدلیہ کے ذریعے پارلیمان کی بے توقیری کو روکنا تھا۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ججوں کے تقرر کا یہی طریقہ رائج ہے، اور اس ترمیم کے بعد عدالتوں میں زیر التوا مقدمات میں کمی آئی ہے۔
