عوام کیلئے خوشخبری ،پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کاامکان

 عوام کیلئے خوشخبری، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

Back to top button