ورلڈ کپ میں شکست،وسیم اکرم نے بھارتیوں کوآئینہ دکھادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کاکہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے شکست کے ذمہ دار کرکٹ فینز اور سوشل میڈیا ہے کیونکہ انہوں نے پہلے ہی بھارت کو ورلڈ چیمپئن قرار دیدیا تھا ۔جس کا انہیں شدید نقصان پہنچا۔ بھارتیوں کا ٹیم سے توقعات رکھنا فطری تھا لیکن انہیں سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر چیمپئن قرار دینا غلط تھا۔

واضح رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر روندتے ہوئے شکست دے دوچار کیا اور چھٹی مرتبہ عالمی چیپمئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Back to top button