190ملین پاؤنڈ کا ریفرنس دائر،عمران خان سمیت 5ملزمان کے وارنٹ جاری

نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ریفرنس دائر کیا جس میں دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ریفرنس میں 8 ملزمان کے نام شامل ہیں جن میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی، سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، عمران خان کے قریبی ساتھی ذلفی بخاری اور بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ شامل ہیں۔
نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی نے تفتیشی افسرمیاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائرکیا جس کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔
واضح رہےکہ اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب نے اس کیس میں بھی گرفتار کر رکھا ہے اور وفاقی کابینہ نے سائفر سمیت دیگر کرپشن کیسز کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔
دریں اثنا نیب نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سمیت 5 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
اس کے علاوہ ذلفی بخاری، فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر اور ضیاء المصطفی نسیم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔
چیئرمین نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالت پیش کرنے کی کی ہدایت کی جبکہ ڈی جی نیب اورآئی جی پنجاب اور اسلام آباد کو ملزمان کی گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیا دیا۔
