عالمی بینک نے اصلاحاتی پروگرام رائزٹ کی رپورٹ جاری کردی

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں الیکشن کے بعد نئی حکومت متعدد اقدامات واپس لے سکتی ہے، منظم مفاد پرست طبقہ تیزی سے ضروری اصلاحات کو واپس لے سکتا ہے، منظم مفاد پرست طبقے کے مفاد کی وجہ سے اسٹیک ہولڈرز کو خطرات زیادہ ہیں، نئی حکومت گیس، توانائی اور ٹیکس سے متعلق اقدامات ختم کرسکتی ہے جب کہ سبسڈی، تجارتی ٹیرف اور جائیدادوں پر ٹیکس وصولی بھی ختم ہوسکتی ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہےکہ مستقبل کی حکومت کی طرف سے بنیادی اصلاحات اور ترجیحات کا علم نہیں،  آئندہ الیکشن کے بعد سیاسی دباؤ کی وجہ سے گورننس کو خطرات بہت زیادہ ہیں، سیاسی وجوہات کی بنا پر مالی پابندیاں ختم ہوسکتی ہیں، مشکل اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھنے کا وعدہ خطرے میں پڑھ سکتا ہے۔

Back to top button